News Views Events

لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں نیویارک سپرسٹار کی مسلسل تیسری فتح

0

 

پالے کیلے (سپورٹس ڈیسک) پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں لیجنڈز کرکٹ ٹرافی (ایل سی ٹی) میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا دومیچ یکطرفہ رہے۔ پہلے میچ میں نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے پنجاب رائلز جبکہ دوسرے میچ میں راجستھان کنگز نے کولمبو لائنز کو شکست دی۔
نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز جاری ایل سی ٹی 2024 میں یہ تیسری فتح تھی اور وہ اب پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔
اس سے قبل انہوں نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دبئی جائنٹس اور دوسرے میچ میں دہلی ڈیولز کو ہرایا تھا جبکہ تیسرے میچ میں انہوں نے پنجاب رائلز کو 54 رنز سے شکست دی۔
نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرزکے چیڈوک والٹن نے 33 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم 90 گیندوں پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ ہدف کے تعاقب میں پنجاب رائلز کی ٹیم 90 گیندوں پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز ہی بنا سکی اور یہ میچ 54 رنز سے ہارگئی
دن کے دوسرے میچ میں راجستھان کنگز نے کولمبو لائنز کے خلاف 8 وکٹوں سے آسان فتح حاصل کی یہ اس سیزن میں ان کی دوسری کامیابی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
کولمبو لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 90 گیندوں پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے۔ کرس گیل اور جیسی رائیڈر جیسے کھلاڑیوں کے باوجود ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
دوسری جانب راجستھان کنگز نے بغیر کسی دقت کے ہدف کا تعاقب کیا اور 41 گیندیں باقی رہتے مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
کپتان رابن اتھپا نے 22 گیندوں پر 55 رنز بنا کر کھیل کا شاندار آغاز کیا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنے تمام تجربے کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے 10 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.