News Views Events

امریکا اگر چین کو دبانے پر مصر ہے تو اس سے صرف اس کو نقصان پہنچے گا، ترجمان چینی وزارت خارجہ

0

امریکا اگر چین کو دبانے پر مصر ہے تو اس سے صرف اس کو نقصان پہنچے گا، ترجمان چینی وزارت خارجہ
بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چین -امریکا تعلقات کے معاملے پر نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسابقت، چین -امریکا تعلقات کا بنیادی روپ نہیں ہے۔ اگر امریکا ، چین کو دبانےپر مصر ہے تو اس سے صرف اس کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ چین کے ساتھ تعاون کرے تاکہ چین -امریکا تعلقات کی مثبت، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ چین ،امریکا اور تائیوان کے فوجی تعلقات اور تائیوان کو مسلح کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.