News Views Events

بیجنگ کے ہوتونگ کی گکیوں میں ایک منفرد میٹنگ ہال

0

بیجنگ کے ہوتونگ کی گکیوں میں ایک منفرد میٹنگ ہال

بیجنگ ( نیوز ڈیسک) 4 مارچ سے چین کے دو اہم قومی اجلاس شروع ہوئے۔ چین کی قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نام سے یہ دو اجلاس ملک کی ترقی اور جمہوری فیصلہ سازی کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

ان میں چین بھر سے ہزاروں نمائندے عوامی ضروریات اور توقعات کے مطابق پالیسی مباحثوں میں حصہ لے رہے ہیں اور قومی گورننس کے لئے تجاویز پیش کر رہے ہیں۔

جہاں یہ "دو قومی اجلاس” منعقد ہو رہے ہیں، وہاں سے چند ہی منٹ کے فاصلے پر ایک چھوٹی سی جمہوری میٹنگ بھی منعقد ہوئی، جس میں چند رہائشی نمائندوں نے آپس میں بیٹھ کر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ایک مباحثے کے بعد زیر بحث مسئلہ حل کر لیا گیا۔

کاؤچانگ کمیونٹی کی "سمال کورٹ یادڈ کونسل” 2012 میں قائم ہونے والی رہائشیوں کی خود مختار تنظیم ہے۔ اس کا مقصد یہاں کے رہائشیوں کو کمیونٹی گورننس میں شریک کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عام لوگوں کی رائے سنی جائے۔

لی کائژیان بیجنگ سے تعلق رکھتی ہیں۔ انھیں اس کمیونٹی میٹنگ ہال کا ڈائریکٹر منتخب کیا گیا کیونکہ وہ عوامی فلاحی کاموں میں کافی پرجوش تھیں۔ میٹنگز کا اہتمام کرنے کے علاوہ، وہ اکثر رہائشیوں کے گھروں میں جا کر مختلف حوالوں سے ان سے مشورے بھی لیتی ہیں۔

بیجنگ میں اس کمیونٹی میٹنگ ہال کی طرح 3100 سے زائد دیگر رہائشی تنظیمیں بھی موجود ہیں۔ یہ گراس روٹ لیول کی تنظیمیں عوامی رابطے اور خدمت کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہیں ،جن میں ہر شہری کو یہ حق دیا جاتا ہے کہ وہ عوامی فیصلہ سازی میں شامل ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.