ہانگ کانگ نے واشنگٹن پوسٹ کی بے بنیاد رپورٹ کو مسترد کر دیا
ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے دفترِ کمشنر کی سرکاری ویب سائٹ پر دفتر کے ترجمان کی جانب سے واشنگٹن پوسٹ کے ادارتی شعبے کو لکھا گیا ایک خط شائع کیا گیا۔، جس میں ہانگ کانگ کے بارے میں شائع ہونے والے اداریے کے حوالے سے غلط فہمیوں کی تردید کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 11 مارچ کو واشنگٹن پوسٹ میں "ہانگ کانگ میں نئے سکیورٹی قانون سے جبر بڑھتا ہے” کے عنوان سے شائع ہونے والےاداریے کو دیکھنے کے بعد ، ہم ہانگ کانگ کے معاملات میں واشنگٹن پوسٹ کی لاعلمی اور دوہرے معیار پر شدید حیرت زدہ ہیں!خط میں ٹھوس ثبوت پیش کرتے ہوئے ،واشنگٹن پوسٹ کی بے بنیاد رپورٹ کو مسترد کرنے کے بعد کہا گیا کہ چینی حکومت اور تمام چینی عوام کی مضبوط حمایت اور کوششوں کی بنا پر ، ہانگ کانگ ، جو ” پرل آف ایسٹ ” کے طور پر جانا جاتا ہے ، مزید روشن ہوگا!