News Views Events

ہربھجن سنگھ 90 گیندوں کے فارمیٹ کو عالمی کرکٹ میں دیکھنے کے خواہشمند

0

 

پالے کیلے (سپورٹس ڈیسک) لیجنڈز لیگ ٹرافی سیزن 2 میں تیزی آنے کے ساتھ ہی تجربہ کار کرکٹر ہربھجن سنگھ نے نے زورد یا ہے کہ ایل سی ٹی 90 گیندوں دنیائے کرکٹ پر اپنی برتری ثابت کررہا ہے۔
ایک انٹرویو میں ہربھجن سنگھ نے ایل سی ٹی 90 فارمیٹ کو متوازن کرکٹ تجربہ قرار دیتے ہوئے سراہا انہوں کہا کہ ایل سی ٹی 90 فارمیٹ نے کرکٹ کو ایک نئی جہت دی ہے یہ اس نے گیند اور بلے بازی میں ایک اچھا توازن قائم کیا ہے۔ جس سے کھلاڑیوں کو کھیل کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے لیگ ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کے لئے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سے تین برس کے دوران ریٹائرڈ کھلاڑیوں کے ساتھ لیگز ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ "یہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو مسابقتی ماحول میں کھیلنا جاری رکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے چاہے وہ بیرون ملک سے ساتھی ہوں یا قومی ٹیم سے ”
سنگھ نے 90 گیندوں کے فارمیٹ کی انوکھی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیگر فارمیٹس سے مختلف ہے جس میں چار پاور پلے ہیں اور بلے بازوں کے پاس 10 سے 15 کے درمیان اپنے پاور پلے کا انتخاب کرنے کا آپشن ہوتا ہے اس کے علاوہ بہترین باؤلر چار اوورز ہی کراسکتا ہے جو ریٹائرڈ کھلاڑیوں کے لئے موزوں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.