News Views Events

رواں سال چین کی آٹوموبائل برآمدات میں 30 فیصد سے زائد اضافہ

0

 

 

بیجنگ ( نیوز ڈیسک)
چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے فروری تک چین کی 8 لاکھ 22 ہزار آٹوموبائل برآمدات کی گئی ہیں، جو سال بہ سال 30.5 فیصد اضافہ ہے۔ جن میں نیو انرجی والی گاڑیوں کی برآمدات مجموعی طور پر 182,000 رہیں جو سال بہ سال 7.5 فیصد ہے۔ نہ صرف نئی توانائی کی گاڑیاں بلکہ روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی برآمدات بھی 6 لاکھ 40 ہزار رہیں جو سال بہ سال 39 فیصد اضافہ ہے۔

چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے کہا کہ اس سال چین کی آٹو برآمدات نے پچھلے سال کی مضبوط ترقی کے رجحان کو جاری رکھا ، اور چین کی آٹو انڈسٹری نے تکنیکی جدت طرازی ، لاگت کے کنٹرول اور مارکیٹ کی ترتیب کے لحاظ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں مضبوط مسابقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے ڈپٹی چیف انجینئر شیو حائی دونگ نے اندازہ لگایا کہ 2024 میں ، چین کی آٹو برآمدات میں تیز رفتاری کے ساتھ ترقی برقرار رہےگی ، اور ترقی کی شرح تقریباً 20فیصد ہونے کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.