مصنوعی جنگلات کا علاقہ دنیا میں پہلے نمبر پر! چین نے گزشتہ 20 سالوں میں دنیا کو سرسبز بنانے میں ایک چوتھائی حصہ ڈالا
بیجنگ ( نیوز ڈیسک)12 مارچ کو چین میں 46 واں یوم شجرکاری منایا جا رہا ہے۔ نیشنل فاریسٹیشن کمیٹی آفس کی طرف سے جاری کردہ چین کی سرزمین کی ہریالی کے اعلامیے سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 میں چین 59.97 ملین مو رقبے پر شجرکاری ،65.685 ملین مو رقبے پر گھاس کی کاشت اور بہتری اور 28.575 ملین مو رقبے پر صحرا زدگی کی شکار زمینوں کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا ہے۔
2023 میں ، چین میں قومی سطح پر اہم ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور بحالی کے 96 بڑے منصوبوں اور زمین کو سبز بنانے کے لئے 25 پائلٹ منصوبوں کو نافذ کیا گیا۔مٹی کے کٹاؤ کی شکار زمینوں کے انتظامات کے رقبے میں 63،000 مربع کلومیٹر کا اضافہ کیا گیا اور 505 چھوٹےصاف دریائی طاسوں کی تعمیر کی گئی ہے۔ اس وقت چین کا مصنوعی جنگلات کا رقبہ 1.314 بلین مو کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم لیو شی رونگ نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں دنیا کی ہریالی میں نئے رقبے کا ایک چوتھائی حصہ چین نے ادا کیا ہے، اور یہ بنیادی طور پر شجرکاری کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، جو بڑے پیمانے پر زمین کو سرسبز بنانے کا چین کا قومی منصوبہ ہے۔