News Views Events

چین کے نمائندہ خصوصی برائے یوریشین امور کی موجودہ شٹل ڈپلومیسی کے دوسرے دور کی پیش رفت پر وزارت خارجہ کا جواب

0

چین کے نمائندہ خصوصی برائے یوریشین امور کی موجودہ شٹل ڈپلومیسی کے دوسرے دور کی پیش رفت پر وزارت خارجہ کا جواب
بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چین کے نمائندہ خصوصی برائے یوریشین امور لی ہوئی نے روس، یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز، پولینڈ، یوکرین اور جرمنی کا دورہ کیا اور آج وہ فرانس کا دورہ کر رہے ہیں۔ شٹل ڈپلومیسی کے اس دور کے دوران ، لی ہوئی نے تمام فریقوں اور سوئس وزارت خارجہ کے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنے، اتفاق رائے پیدا کرنے ،جنگ بندی اور یوکرین بحران کے سیاسی حل پر تفصیلی بات چیت کی ۔تمام فریقوں نے چین کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔

وانگ وین بین نے کہا کہ چین ،روس اور یوکرین کو تسلیم کرتے ہوئے مناسب وقت پر بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کرتے ہیں جس میں تمام فریقوں کی مساوی شرکت اور تمام امن منصوبوں پر منصفانہ تبادلہ خیال ہو۔ انہوں نے کہاکہ چین یوکرین بحران کے سیاسی حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.