وفاقی وزراکو قلمدان تفویض،عطاتارڑاطلاعات،محمداورنگزیب خزانہ،ڈارخارجہ امور کے وزیرہوں گے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزراکے قلمدانوں کااعلان کردیاگیا۔اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق عطاتارڑکواطلاعات ونشریات، ریاض حسین پیرزادہ وکو ہاوسنگ اینڈورکس، خواجہ آصف کو دفاع،دفاقی پیداوار اور ایوی ایشن، محمداورنگزیب کو خزانہ جبکہ ریونیوکااضافی چارج دے دیاگیا۔اسی طرح احسن اقبال کو منصوبہ بندی وترقی، علیم خان کو نجکاری ، اویس لغاری کو ریلوے ،جام کمال تجارت، چودھری سالک حسین سمندرپارپاکستانیز و افرادی قوت،خالدمقبول صدیقی کو سائنس و ٹیکنالوجی، مصدق ملک پٹرولیم و توانائی ، راناتنو یرحسین کو صنعت وپیداوار، محسن نقوی کو داخلہ و انسدادمنشیات،اسحاق ڈار کو خارجہ امور، قیصرشیخ کو میری ٹائم افیئرز، احد چیمہ کو اقتصادی اموراور اسٹیبلشمنٹ ،اعظم نذیرتارڑ کو قانون اور مذہبی امور کی وزارت دی گئی ہے۔