News Views Events

لیبیا کی مختلف جماعتوں کے درمیان مذاکراتی اجلاس ،شرکاء کا مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کرنے پر اتفاق

0

عرب لیگ کی حمایت سے لیبیا کی مختلف جماعتوں نے مصر کے شہر قاہرہ میں ایک اجلاس منعقد کیا جس کا مقصد مختلف فریقوں کے درمیان اختلافات کو دور کرنا تھا۔
اجلاس کے بعد شرکاء نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیبیا کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت پر ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں اور بیرونی قوتوں کی جانب سے لیبیا کے سیاسی عمل میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام جماعتوں کے اتفاق رائے کو وسعت دینے، تمام جماعتوں کے اختلافات دور کرنے اور "6+6” الیکشن جوائنٹ کمیٹی کے کام کو قبول کرنے کے لئے مناسب ترمیمی منصوبہ تیار کیا جائے گا اور اس کے لئے ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ شرکاء نے معاہدے پر عمل درآمد کے لئے جلد از جلد مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.