News Views Events

سوڈان میں متنازع فریقوں کے درمیان جنگ بندی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے

0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد 2724 منظور کی جس میں سوڈان میں تنازع کے دونوں فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ رمضان کے دوران جنگ بندی کریں۔ اگرچہ سوڈان میں متنازع فریقوں نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے بیانات جاری کیے ہیں ، لیکن انہوں نے جنگ بندی کے لئے اپنی اپنی شرائط پیش کی ہیں۔
سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) نے مطالبہ کیا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) دونوں فریقوں کے درمیان پہلے سے طے شدہ جدہ اعلامیے پر عمل کرتے ہوئے مئی 2023 کے بعد اپنے زیر قبضہ تمام شہروں اور اضلاع سے نکل جائیں اور ان کے زیر قبضہ سرکاری اور نجی املاک کو واپس کریں جبکہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے جنگ بندی پر عمل درآمد اور نگرانی کا طریقہ کار قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوڈان کے کئی مقامات پر دونوں فریقوں کے درمیان لڑائی جاری رہی۔ دارالحکومت کے علاقے میں شہر اومدرمان ، مغربی کردوفان ریاست کے شہر بابانوسا، نیز شمالی دارفور کے صدرمقام الفشر اور وسطی ریاستوں گیزیرا اور سینار میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.