News Views Events

مانچسٹر میں پاکستانی ڈاکٹرز کی جانب سے جونیئر ڈاکٹرز کیلئے تربیتی سیمنار کا انعقاد

0

مانچسٹر (نیوز ڈیسک )یو کے میں پاکستان سے آنے والے جونیئر ڈاکٹرز کے درپیش مسائل کے حل کے لئے مانچسٹر میں پاکستانی ڈاکٹرز کی جانب سے تربیتی سیمنار کا انعقاد کیا گیا ، سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل پاکستان طارق وزیر نے کہا کہ پاکستان سے آنے والے ڈاکٹر برطانیہ میں صحت کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پیش کر رہے ہیں، پاکستانی ڈاکٹر پاکستان کے لئے زر مبادلہ کا بھی بہت بڑا ذریعہ بن رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان فزیشنز آف ناداں یورپ اور میڈاسڑا یوکے کی جانب سے پاکستان سے آنے والے جونیئر ڈاکٹرز کو درپیش مسائل، مشکلات اور ان حل کے آگاہی کے لئے مانچسٹر میں ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں برطانیہ میں شعبہ صحت سے وابستہ سئنیر ڈاکٹرز اور پروفیشنلزز خصوصی لیکچرز دئے۔

اس موقع کر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی لیڈی مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار اور کاونسلر جنرل طارق وزیر نے برطانیہ میں صحت کے شعبہ سے وابستہ پروفیشنلز کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈاسٹرا یوکے کی نمائندہ ڈاکٹر سارا اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آنے والے جونیئر ڈاکٹرز کو برطانیہ میں باقاعدہ رجسٹر ہونے کے لئے مخصوص امتحان پاس کرنا پڑتا ہے جس کے لیے میڈاسٹرا اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر توقیر اعوان کا کہنا تھا کہ سیمنار منعقد کرنے کا مقصد پاکستانی ڈاکٹر کو این ایچ ایس یوکے معیار کے مطابق مطلوبہ ٹیسٹ پاس کرنے اور جاب حاصل کرنے میں معاونت اور معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع ہر بات کرتے ہوئے قونصلر جنرل پاکستان طارق وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آنے والے ڈاکٹر برطانیہ میں صحت کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پیش کر رہے ہیں، پاکستانی ڈاکٹرز ناصرف ملک کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کے لئے زر مبادلہ کا بھی بہت بڑا ذریعہ بن رہے ہیں۔

سیمنار میں لیڈی مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار ،کاونسل جنرل طارق وزیر،ال پاکستان فزیشنز آف ناداں یورپ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ندیم سجاد،میڈاسٹرا یو کے کی جانب سے ڈاکٹر سارا اعوان ،ڈاکٹر عباس اعوان ،ڈاکٹر عنصر حیات سمیت برطانیہ میں صحت کے شعبہ سے وابستہ پروفیشنلز نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.