چودھری محمد رزاق کی شافع حسین کوصوبائی وزیر صنعت وتجار ت بننے پر مبارکباد
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ناروے کے صدر چودھری عبدالرزاق نے چودھری شافع حسین کوصنعت وتجار ت کا قلمدان سنبھا لنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے تہنیتی پیغام میں چودھری محمد رزاق نے کہا کہ چودھری شافع حسین عوام اور باصلاحیت شخصیت ہیں ،امید ہے کہ وہ پارٹی روایات کو برقرا ر رکھتے ہوئے احسن طریقے سے خدمات سر انجام دیں گے اور خدمات کی نئی تاریخ رقم کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ،چودھری شافع حسین ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ میں ڈالنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور عوام نے جس طرح 8فروری کو ان پر بھر پوراعتماد کیا وہ انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کا خاندان دہائیوں سے پاکستان کی خدمت کر رہا ہے اور امید ہے چودھری شافع بطور وزیر صنعت وتجارت پنجاب خدمات کی خاندانی میراث کو آگے بڑھائیں گے ۔