News Views Events

آصف علی زرداری نے صدرِ پاکستان کا حلف اٹھا لیا

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے صدر پاکستان کا حلف اٹھا لیا ۔


تفصیلات کے مطابق تقریب حلف برداری میں سابق صدر عارف علوی، قائدن لیگ نوازشریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، بلاول بھٹو،بختاور بھٹو،آصفہ بھٹو زرداری ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، گزشتہ روز آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 180 الیکٹورل ووٹ ملے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.