News Views Events

سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کادوسرااجلاس ، ساڑھے 5ہزارسے زائد تجاویز موصول

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)4 مارچ کو چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کا آغاز ہوا تھا۔اجلاس کے اغاز کے بعد 34 شعبوں سے تعلق رکھنے والے 2،000 سے زیادہ سی پی پی سی سی کے مندوبین نے 5 مارچ کی رات آٹھ بجے تک، کل 5،898 تجاویز پیش کی تھیں۔
چینی میڈیا کے مطابق تجاویز میں سے 4،534 (90.6 فیصد) کمیٹی کے ارکان کی طرف سے پیش کی گئیں جب کہ 472 (9.4 فیصد) اجتماعی طور پر جمہوری جماعتوں، عوامی تنظیموں ، مختلف شعبہ جات اور کمیٹی کے ارکان کے گروپس کی طرف سے جمع کرائی گئیں۔ ان تجاویز میں سے 1,985 (39.7 فیصد) اقتصادی تعمیر کے لیے، 465 (9.3 فیصد) سیاسی تعمیر کے لیے، 457 (9.1 فیصد) ثقافتی تعمیر کے لیے، 1،436 (28.7 فیصد) سماجی تعمیر کے لیے اور 663 (13.2 فیصد) ماحولیاتی تمدن کی تعمیر کے لیے جمع کرائے گئے تھے۔
کانفرنس کے اختتام کے بعد، تجاویز کو پروسیسنگ کے لیے متعلقہ منتظمین کو بھیجا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.