نئی معیاری پیداواری صلاحیت کی ترقی چینی طرز کی جدیدیت کو مؤثر طریقے سےفروغ دے سکتی ہے، عالمی برادری
بیجنگ(نیوزڈیسک) رواں سال چینی حکومت کی ورک رپورٹ میں "جدید صنعتی نظام کی تعمیر اور نئی معیاری پیداواری صلاحیت” کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ کئی ممالک کے لوگوں کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے نئی معیاری پیداواری صلاحیت کی ترقی پر زور دینا ظاہر کرتا ہے کہ چین ،سائنسی اور عملی انداز میں نئے ترقیاتی اہداف کی جانب پیش قدمی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے اور مؤثر طریقے سے چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دے رہا ہے۔
بیلجیئم چائنا اکنامک اینڈ ٹریڈ کمیٹی کے چیئرمین ڈی ووٹ کے خیال میں صدر شی جن پھنگ کا ” نئی معیاری پیداواری صلاحیت” پر زور دینا بہت اہم ہے، یہ ان کے اور چینی حکومت کے عملی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور چینی حکومت محض لفاظی نہیں کرتے ، ہمیں انہیں توجہ سے سننے کی ضرورت ہے۔
تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے مشیر اور سابق وزیر توانائی فیچا نے کہا کہ چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی دنیا میں پیش پیش ہے۔ چین کی جدیدیت نے ہمیں متاثر کیا ہے ، یہ تھائی لینڈ کی ترقی کو بھی آگے بڑھائے گی اور اعلی معیار کے” بیلٹ اینڈ روڈ "تعاون کو بھی فروغ دے گی ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ممالک مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔