News Views Events

چین کی اقتصادی بحالی مستحکم ہے، وزارتِ انسانی وسائل وسماجی سلامتی

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس میں وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی سلامتی،وانگ شیاؤ پنگ نے کہا کہ اس سال جاب مارکیٹ کا آغاز اچھا ہوا ہے، چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کا بنیادی رجحان تبدیل نہیں ہوا اور اعلی معیار کی ترقی کو ٹھوس حمایت حاصل ہے. روزگار کو فروغ دینے کے سلسلے میں رواں سال کے اہم کاموں میں سب سے پہلے تو ملازمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ دوسرا، روزگار کے چینلز کو وسیع کرنے کی کوشش کی جائے۔ تیسرا،روزگار کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ چوتھا ، روزگار کی خدمات کو بہتر بنانیا جائے گا اور پانچواں یہ ہے کہ ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ کلیدی گروہوں کا تحفظ کیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.