چین- افریقہ تھنک ٹینک فورم کے 13 ویں اجلاس کا انعقاد
تنزانیہ (نیوزڈیسک)چین- افریقہ تعاون فورم فریم ورک کے تحت چین -افریقہ تھنک ٹینک فورم کا 13 واں اجلاس دارالسلام، تنزانیہ میں منعقد ہوا۔ فورم کا موضوع ہے "چین-افریقہ کا بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل کا عمل”۔ فورم میں متعدد ممالک کے 300 سے زائد سرکاری عہدیداروں اور تھنک ٹینک اسکالرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد چینی اور افریقی تھنک ٹینکس کے درمیان عالمی ترقیاتی تعاون کو گہرا کرنے پر چین اور افریقہ کے تھنک ٹینک سکالرز نے مشترکہ اتفاقِ رائے جاری کیا، جس میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ باہمی احترام ، یکجہتی و تعاون ، کھلے پن ، جیت جیت اور مشترکہ خوشحالی کے اصولوں پر مبنی ترقیاتی تعاون کو گہرا کرے ، تاکہ تمام ممالک مل کر جدیدیت کی جانب بڑھ سکیں اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دیا جاسکے۔