News Views Events

تائیوان وفد کی” اوپن گروپ ڈسکشن” کا انعقاد

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک تائیوان کے وفد نے ایک اوپن گروپ ڈسکشن کا انعقاد کیا۔ وفد کے نمائندوں نے سپریم پیپلز پروکیوریٹر اور سپریم پیپلز کورٹ کی رپورٹس اور آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کی مربوط ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی حکومت کی رواں سال کی ورک رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ "آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کی مربوط ترقی کو گہرا کرنا، آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانااور قومی احیاء کے عظیم مقصد کے حصول کی خاطر مل کر کام کرنا ضروری ہے”۔ تائیوان وفد کے نمائندوں نے نوجوانوں اور ثقافتی امور کے بارے میں بھی تجاویز پیش کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.