News Views Events

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام چیلنج کر دیا

0

چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کی درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نہ تو ٹریبونل ہے اور نہ عدالت ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کامؤقف ہے کہ پنجاب اسمبلی میں سیٹوں کے تناسب سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں۔
چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن لڑا یا نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

درخواست میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن کا عمل آئین میں ترمیم کے مترادف اور اپنے اختیارات سے تجاوز ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.