News Views Events

چین کی نقل و حمل کی صنعت دنیا میں پیش پیش ہے، چینی صدر

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک صوبہ جیانگ سو کے وفد کے ساتھ حکومتی ورک رپورٹ کی مشترکہ نظرثانی کے دوران سون جنگ نان نامی ایک خاتون نمائندے کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ کاریگر چینی قوم کی بنیاد اور ستون ہیں۔چین کی نقل و حمل کی صنعت قدم بہ قدم آگے بڑھتے ہوئے اب دنیا میں پیش پیش ہے۔ اس کارنامے میں کاریگر اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اچھا ڈیزائن اور ڈرائنگ کرنا کافی نہیں ہے ، اور آخر میں عملی کام کے لیے ویلڈر کے پاس جانا پڑتا ہے۔ ہمیں پیشہ ورانہ تعلیم کو اچھی طرح سے فروغ دینا ہوگا، اور اس سلسلے میں کاریگروں کا جذبہ مضبوط کرنا ہوگا، اور ان کے اچھے حالات کو یقینی بنانا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.