News Views Events

چین نے سوئٹزرلینڈ سمیت 6 ممالک کے لیے ویزا فری پالیسی متعارف کرادی

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین اور بیرونی ممالک کے درمیان افرادی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کے لیے، چین نے ویزا فری ممالک کے دائرہ کار کو بڑھانے اور چھ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے پائلٹ ویزا فری پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان چھ ممالک میں سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، ہنگری، آسٹریا، بیلجیم اور لکسمبرگ شامل ہیں۔ 14 مارچ سے 30 نومبر 2024 تک، مندرجہ بالا ممالک کے عام پاسپورٹ ہولڈرز اگر وہ کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے اور 15 دنوں کے اندر ٹرانزٹ کے لیے چین آرہے ہیں تو وہ بغیر ویزا کے چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.