چین میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں کی چین کے دو اجلاسوں میں گہری دلچسپی
بیجنگ(نیوزڈیسک)حالیہ دنوں چین میں تعینات غیر ملکی سفراء کی ایک بڑی تعداد کو چین کے دو اجلاسوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ناظم الامور خالد شاہ نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر چین کی اہم حیثیت اور عالمی معیشت پر چین کے اہم اثر و رسوخ کے پیش نظر دو اجلاسوں کو بین الاقوامی برادری میں وسیع پیمانے پر توجہ حاصل ہوئی ہے۔
شاہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات چین کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے اور فریقین کے پاس اقتصادی اور تجارتی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ 2022 میں چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ نان آئل تجارت کا حجم 77 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا، اور ہمیں یقین ہے کہ 2030 تک دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ نان آئل تجارت کا حجم 200 بلین امریکی ڈالر تک بڑھ جائے گا.
شاہ نے کہا کہ چین کی جانب سے پیش کردہ تین بڑے انیشی ایٹوز چین کے طویل مدتی وژن کی عکاسی کرتے ہیں، یعنیٰ دنیا کو تمام لوگوں کے لئے ایک مشترکہ گھر بنایا جائے اور تمام ممالک کی مختلف ثقافتوں کا احترام کرنے کی بنیاد پر مناسب پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔ تمام لوگ ایک مشترکہ گھر میں ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر رہیں، ترقی کے ثمرات بانٹیں، مشترکہ سلامتی حاصل کریں، اور انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں۔