ہمیں چین سے کوئی مسئلہ نہیں ،اگر امریکا کو کوئی ہے تو اسے ہم پر مسلط نہ کیا جائے،ملائشین وزیراعظم
گر انہیں چین کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو اسے ہم پر مسلط نہ کیا جائے، ہمیں چین کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
میلبورن (نیوزڈیسک)آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں، "2024 آسیان-آسٹریلیا خصوصی سربراہی اجلاس” میں شریک ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم البانیز کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے بعد دوسرے ممالک کو "فریق کے انتخاب” پر مجبور کرنے پر امریکہ اور مغرب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انور ابراہیم نے کہا کہ ہم ایک آزاد ملک ہیں، اور ہم کسی بھی طاقت کا غلبہ نہیں چاہتے ہیں۔ اگرچہ ہم امریکہ، یورپ اور آسٹریلیا کے اہم دوست ہیں لیکن انہیں ہمیں اپنے ایک اہم ہمسایہ ملک یعنیٰ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے سے نہیں روکنا چاہیے۔ اگر انہیں چین کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو اسے ہم پر مسلط نہ کیا جائے، ہمیں چین کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔