فروری تک چین کے تمام سرحد پار سیٹلمنٹ کا 30 فیصد آر ایم بی میں کیا گیا، چین کے مرکزی بینک کے گورنر
بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے مرکزی بینک یعنی پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر پھان گونگ شنگ نے 6 مارچ کو 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال کے جواب میں کہاکہ رواں سال فروری تک، چین کے تمام سرحد پار سیٹلمنٹ میں سے 30 فیصد چینی کرنسی آر ایم بی میں کیا گیا. ان عوامل کا مشترکہ اثر معروضی طور پر چین کی مانیٹری پالیسی کی عملی گنجائش کو بڑھانے اور سرحد پار سرمائے کے بہاؤ کے توازن اور چینی کرنسی آر ایم بی کی شرح تبادلہ کے بنیادی استحکام کے لئے سازگار ہے۔