چین کا بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی خودمختاری کا تحفظ جاری رکھنے کا اعلان
بیجنگ ()
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ رینائی ریف نانشا جزائر کا اٹوٹ حصہ ہے۔ رینائی ریف سمیت نانشا جزائر اور اس سے ملحقہ پانیوں پر چین کی ناقابل تردید خودمختاری تاریخ کے ایک طویل عرصے میں تشکیل دی گئی ہے اور قائم کی گئی ہے اور یہ اقوام متحدہ کے منشور سمیت بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے۔بدھ کے روز
ماؤ ننگ نے کہا کہ فلپائن کو جو کرنا چاہیے، وہ چین کے خلاف سمندر میں اپنی غیر قانونی اشتعال انگیزیوں کو فوری طور پر بند کرنا ہے۔ چین ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی قانونی خودمختاری اور حقوق و مفادات کا ثابت قدمی کے ساتھ تحفظ جاری رکھے گا۔