سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کو فروغ دینے کی کلید ہے ، نمائندہ این پی سی
بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی قومی عوامی کانگریس کی نمائندہ ، باؤٹو آئرن اینڈ اسٹیل (گروپ) کمپنی لمیٹڈ کی پارٹی کمیٹی کی سکریٹری اور چیئر پرسن منگ فین اینگ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کو فروغ دینے کی کلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے معیار کی پیداواری قوت ایک موثر، اعلیٰ سطح اور اعلیٰ معیار کے پیداوار ی طریقہ کار کی نمائندگی کرتی ہے، جو نہ صرف کاروباری اداروں کے لئے کارکردگی کو بہتر بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے، بلکہ کاروباری اداروں کی مسلسل جدت طرازی اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم قوت بھی ہے.انہوں نے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ فعال طور پر نئے معیار کی پیداواری قوتوں کو اپنائیں، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں اضافہ کریں اور پائیدار اور صحت مند معاشی ترقی کو فروغ دینے میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالیں۔