چین کے کلیدی معاشی الفاظ سے اعتماد اور مواقع کا پیغام ملتا ہے، بین الاقوامی برادری
بیجنگ(نیوزڈیسک) اقتصادی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے چین کے دو اجلاسوں میں کی جانے والی منصوبہ بندی پر عالمی برادری گہری توجہ دے رہی ہے اور بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ انہیں چینی طرز کی جدیدکاری اور نئی معیاری پیداواری قوتوں سمیت دیگر کلیدی معاشی الفاظ سے اعتماد اور مواقع کا پیغام ملاہے۔
سیرالیون کے صدر جولیس مآدا بی او نے کہا کہ چین نے ترقی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور عوام کے معیار زندگی میں مسلسل بہتری آئی ہے جس کی بنیادی وجہ صدر شی جن پھنگ کے واضح وژن، چین کے لیے موزوں ترقیاتی راستے اور چینی عوام کی مشترکہ کوششیں ہیں۔
امریکہ کی کوہن فاؤنڈیشن کے چیئرمین رابرٹ لارنس کوہن نے کہا کہ چین کی معیشت مقدار پر زور دینے سے معیار پر زور دینے کی طرف منتقل ہوگئی ہے، اور نئی معیاری پیداواری قوتیں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے سکتی ہیں، جو چین کی جدیدکاری کے لئے سازگار ہے
.
نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹ ایشین اسٹڈیز کے ریسرچ فیلو کھان دوین یئن نے کہا کہ چینی طرز کی جدیدکاری آبادی کے زبردست پیمانے اور مشترکہ خوشحالی پر توجہ دیتی ہے اور انسان اور فطرت کی ہم آہنگ اور سبز ترقی کو اہمیت دیتی ہے۔ چین کا طریقہ کار جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے لئے ایک مفید حوالہ فراہم کرتا ہے ۔
جنوبی افریقہ کے کیسٹل گڈ ہوپ کے سی ای او کیلون گلفلان کا کہنا ہے کہ چین نئی پیدواری قوتوں کی ترقی کو تیز تر کر رہا ہے اور مصنوعی ذہانت سمیت دیگر شعبوں میں پیش رفت حاصل کررہا ہے، جس سے نہ صرف چینی عوام بلکہ دنیا بھر کے ممالک بھی اس تکنیکی تبدیلی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔