News Views Events

امریکی سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ؛ ٹرمپ صدارتی انتخابات کی دوڑ کے لئے اہل قرار

0

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی سپریم کورٹ نےریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس کے تحت سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ریاست کے پرائمری انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔
امریکی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امریکی آئین وفاقی عہدیداروں اور امیدواروں کے خلاف چودہویں ترمیم کے سیکشن 3 کو نافذ کرنے کا ذمہ دار ریاستوں کو نہیں بلکہ کانگریس کو ٹھہراتا ہے۔ امریکی میڈیا نے نشاندہی کی کہ 4 مارچ کو سپریم کورٹ کے فیصلے نے بنیادی طور پر ٹرمپ کو "باغیوں پر پابندی” کے ذریعے وائٹ ہاؤس میں واپس آنے سے روکنے کی کوشش کو ختم کردیا۔ ٹرمپ نے اس دن سوشل میڈیا پر ایک مختصر بیان جاری کیا جس میں امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا جبکہ ریاست کولوراڈو کے انتخابی عہدیداروں نے "مایوسی” کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.