News Views Events

اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں ضروری انسانی امداد کا داخلہ روک دیا ، غیر ملکی میڈیا کی تحقیقات

0

اسرائیل نے غزہ پٹی میں لازمی انسانی امداد کی فراہمی کو روک ردیا ہے، تحقیقات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے روکی جانے والی لازمی اشیاء میں جراحی سے جڑی ادویات، اینستھیزیا مشینیں، آکسیجن سلنڈر، وینٹی لیٹرز اور واٹر فلٹریشن سسٹم شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیل کی جانب سے سلیپنگ بیگز، کینسر کے خلاف ادویات، پانی صاف کرنے والی گولیوں اور زچگی سے جڑی مصنوعات کے داخلے پر بھی رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں لازمی امداد پہنچانے کے ذمہ دار انسانی ہمدردی کے کارکنوں اور حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے سے متعلق معیار ہٹ دھرمی اور تضادات پر مبنی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.