تیرہویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس میں چین کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا گیا
ابوظہبی(نیوزڈیسک) 26 فروری سے 2 مارچ تک 13 ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظہبی میں منعقد ہوئی۔ مشاورت کے بعد کانفرنس "1+10” عملی نتیجے پر پہنچی۔ کانفرنس میں ابوظہبی وزارتی اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ارکان نے کثیر الجہتی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے اور ڈبلیو ٹی او کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کا عہد کیا۔ کانفرنس میں متعدد نتائج حاصل ہوئے۔ ترقی کے لیے سرمایہ کاری کی سہولت سے متعلق معاہدہ طے کیا گیا، تنازعات کے تصفیے کے طریقہ کار میں اصلاحات سے متعلق وزارتی فیصلے اور الیکٹرانک کامرس پر ورک پلان کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں نگرانی کےتعاون اور چھوٹی معیشتوں سمیت موضوعات پر بھی پیش رفت ہوئی۔
چینی وفد نے کانفرنس کی کامیابی کے لئے جو اہم خدمات سرانجام دی ہیں، ان کو کانفرنس کے شرکاء، میزبان ملک اورڈابلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل نے بے حد سراہا۔ چین کانفرنس کے نتائج پر فعال طور پر عمل درآمد کرے گا، ڈبلیو ٹی او کی اصلاحات میں مکمل اور گہرائی سے حصہ لے گا، ترقی پذیر ارکان کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا، اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کو بہتر بنانے اور عالمی اقتصادی حکمرانی میں حصہ لینے کے لئے چینی دانش سے حل اور فارمولہ فراہم کرےگا۔