News Views Events

اگر مغرب نے اثاثے ضبط کئے تو برابری کے انداز میں جواب دیں گے ،روس

0

روسی وزیر خارجہ لاوروف، جو انطالیہ ڈپلومیٹک فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ میں ہیں، نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر مغرب روس کے بیرون ملک اثاثے ضبط کرتا ہے، تو روس یقینی طور پر برابری کے انداز میں جواب دے گا، جس میں روس میں مغربی فنڈز واپس نہ کرنے کا امکان بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس ہر مخصوص معاملے پر غور کرے گا اور برابری کے انداز میں جواب دے گا۔ لاوروف نے کہا کہ مغرب کی جانب سے روسی اثاثوں کو کسی بھی شکل میں ضبط کرنا چوری کے مترادف ہے۔
روس یوکرین تنازع کے بعد سے مغربی ممالک نے روس پر بڑی تعداد میں اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ حال ہی میں کچھ مغربی ممالک نے روس کے بیرون ملک اثاثے ضبط کرنے کا معاملہ اٹھایا ہے لیکن بہت سے مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ روس اس کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.