News Views Events

چین کی معیشت کا مثبت اور طویل مدتی رجحان مستحکم اور مزید مضبوط ہوگا ، لیو جیے ای

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے ترجمان لیو جیے ای نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سی پی پی سی سی کے مندوبین اقتصادی امور پر بہت توجہ دیتے ہیں اور یہ سی پی پی سی سی کی مشاورت اور مباحثوں کا ایک اہم پہلو ہے۔ مندوبین نے متفقہ طور پر اتفاق کیا کہ گزشتہ سال چین کی معیشت میں عمومی طور پر بہتری آئی ہے، معاشی اور سماجی ترقی کے اہم متوقع اہداف کامیابی سے پورے کیے گئے ہیں، اعلیٰ معیار کی ترقی کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے اور ہمہ جہت انداز میں ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ مستقبل کے پیش نظر چین کی معیشت میں مضبوط لچک، زبردست امکانات اور قوت حیات ہے، اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک اچھی بنیاد اور سازگار حالات موجود ہیں، اور معیشت کا طویل مدتی مثبت رجحان مستحکم اور مزید مضبوط ہوتا رہے گا.
ترجمان نے کہا کہ اس سال سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی معیشت کے مثبت رجحان کو مستحکم کرنے، اہم اقتصادی امور پر مشاورت اور تبادلہ خیال کی مختلف شکلوں کو انجام دینے، فعال طور پر تجاویز دینے ، زندگی کے تمام شعبوں سے اتفاق رائے پیدا کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتی رہےگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.