الیکٹرانک بزنس خواتین کو بااختیار بنانے کا گیٹ وے
تحریر : حمیرا الیاس
خواتین کی مالی خودمختاری پر میں کافی عرصے سے لکھ رہی ہوں جس پر انہیں نہ خودمختاری کی اہمیت و افادیت بارے آگاہ کیا بلکہ اس کے کئی حل بھی پیش کئے ہیں۔ میری کئی کلائنٹس ہیں جو اس سے استفادہ کرکے اچھی زندگی گزاررہی ہیں۔
ہمارے معاشرے خواتین کی مالی خودمختاری کا بہت غلط تصور رائج ہے مالی طور پر خودمختار خواتین کو بہت زیادہ آزاد خیال اور خود سر تصور کیا جاتا ہے مرد حضرات خاص کران کے شوہر انہیں اچھی اور قدرکی نگاہ سے نہیں دیکھتے اور وہ خود کو اپنی شریک حیات سے کمتر سمجھنے لگتے ہیں جس سے کئی معاشرتی مسائل جنم لیتے ہیں۔ حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے میں یہ بات پہلے بھی کئی بارواضح کرچکی ہوں کہ مالی خودمختاری کا مقصد کسی کی برتری اور کمتری نہیں ہے بلکہ یہ ذمہ داریوں کو بانٹنے اور کسی بھی نگہانی صورتحال سے نمٹے کے لئے خود کو تیار رکھنے کا نام ہے۔
مالی خودمختاری پر پہلے بھی کافی لکھا اور آگے بھی اس بارے لکھوں گی۔ آج کا موضوع الیکٹرنک بزنس یا ای کامرس پر ہے کیسے ان سے استفادہ کرکے خواتین مالی خودمختاری کا ہدف حاصل کرسکتی ہیں۔
سال 2019 کے اختتام پر نوول کرونا وائرس وبا نے سر اٹھایا اس وبا کو عام طور پر کرونا یا کوویڈ 19 بھی کہا جاتا ہے۔ اس وبا نے دنیا کو تین برس یعنی 2020 سے 2022 تک جام کردیا اور یوں لگا کہ زندگی تھم گئی ہے ہر شخص پریشانی کا شکار رہا اور اسے معاشی مشکلات نے گھیرلیا۔ لیکن اس وبا نے جہاں دنیا میں رہنے سہنے اور طرز زندگی کو بدلا وہاں روزگارخاص کر خواتین کے لئے کئی نئی مواقع پیدا کئے جس سے خواتین اب بھی استفادہ کرکے اپنی ضروریات زندگی کی تکمیل کرسکتی ہیں۔
وبائی مرض نے ای کامرس کو خواتین کے لئے مواقع میں تبدیل کیا ہے۔ ای کامرس سے مراد انٹرنیٹ کے ذریعے اشیاء یا خدمات کی خرید و فروخت ، لین دین ، رقم اور ڈیٹا کی منتقلی ہے۔ وبا کے دوران پوری دنیا میں الیکٹرانک کاروبارمیں زبردست تبدیلی آئی ہے کیونکہ ای کامرس نے صنفی اعتبار سے بھی اپنی اہمیت کا اظہار کیا ہےاورخواتین نے بڑھتے سماجی رویوں کے سبب اس سے خاطر خواہ فوائد حاصل کئے ہیں۔ انٹرنیٹ کی ترقی اور آسان رسائی کی بدولت حالیہ برسوں میں ای کامرس کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کرونا وبا نے ای کامرس کی اہمیت کئی گنا بڑھادی جس سے یہ معیشت کا انتہائی اہم شعبہ بن چکا ہے۔
ای کامرس کا مستقبل خاص کران کاروباری خواتین کے لئے ناقابل یقین حد تک روشن ہے جو پہلے مقامی مارکیٹوں تک محدود تھیں۔ اب چھوٹی ای کامرس کمپنیاں خواتین کو اضافی ٹولز فراہم کرکے نہ صرف پسماندگی دورکرنے بلکہ خواتین کو مالی اعتبار سے بااختیار بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔
ای کامرس دنیا ہمارے ملک میں کاروباری خواتین کے لئے بے حد موزوں ہے کیونکہ یہ انہیں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی متوازن کرنے میں لچک مہیا کرتی ہے یہ کاروبار ان کے گھریلو کام اور تحفظ کو متاثر نہیں کرتا البتہ ای کامرس شعبے نظم وضبط اور بروقت فیصلوں کا ہونا ضروری ہے۔
پاکستان میں ای کامرس یا آن لائن بزنس میں کئی آپشن موجود ہیں جس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
سٹاک مارکیٹ : اگرچہ ہے براہ راست ای کامرس کا حصہ نہیں ہے لیکن یہ آن لائن کاروبار میں سب سے سمارٹ اور انتہائی آسان ترین کاروبار ہے یہ سرمایہ کاری کا ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس کے ذریعے ہم کئی چلتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرکے اپنے حصے کا منافع کماسکتے ہیں۔
اسمارٹ ٹیکنالوجی اور متعلقہ مصنوعات: ہم ایک ڈیجیٹل دور میں رہتے ہیں جہاں ہر فرد اسمارٹ ٹیکنالوجیز سے منسلک ہے لوگ ایک مؤثر اور ہموار طرززندگی کے لئے مکمل طور پر ان مصنوعات پر انحصار کررہے ہیں۔ اس لئے یہ ایک اچھا آپشن ثابت ہوسکتا ہے۔
آن لائن تعلیم: آج تعلیم بھی آن لائن دستیاب ہے آپ بھی رائج کورسز کے ساتھ خود تیار کردہ کورسز بھی کراسکتی ہے ۔ پاکستان میں کرونا کے دوران آن لائن قرآنی اور اسلامی تدریس کا رواج فروغ پایا ہے۔
اشیائے خوردونوش: پاکستان میں آن لائن گروسریز کی اب بھی کافی گنجائش ہے اس شعبے میں طبع آزمائی کی جاسکتی ہے۔
پرسنل پروٹیکشن آئٹمز: کوویڈ 19 کے دوران سینی ٹائزر ، ہینڈ واش ، دستانے ، جراثیم کش ، فیس ماسک اور بہت سی دیگر ذاتی حفاظت اور حفظان صحت مصنوعات کی مانگ بڑھی ہے اور ان کی ضرورت آج بھی ہے۔
ملبوسات: کپڑے اور خواتین کے دیگر لوازمات بھی ای کامرس کی مدد سے فروخت کئے جاسکتے ہیں اور ایک اچھا آپشن ثابت ہوسکتے ہیں۔
زیورات اور فیشن: مصنوعی زیوارت اور فیشن سے متعلق اشیاء کی فروخت بھی ایک اچھا آپشن ثابت ہوسکتا ہے۔
دستکاری: پاکستانی دستکاریاں دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ کئی پلیٹ فارم ایسے جس پر آپ اپنا سٹور بناکر یہ فروخت کرسکتی ہیں۔
کھانے پینے کی اشیا: گھرکا بنانا کھانا بھی آج کل مقبول ہے خواتین کے لئے یہ آپشن بھی کافی مفید ہوسکتا ہے۔
اس کے لئے علاوہ اور بھی کئی آپشن دستیاب ہیں آپ اپنے اعتبار سے اس میں سے کوئی ایک آپشن چن کر کام شروع کرسکتی ہیں لیکن اس سے پہلے آپ اس بارے تھوڑی معلومات اور تربیت حاصل کرلیں یہ کام کافی نفع بخش ثابت ہوسکتا ہے۔
ای کامرس میں اپنا شعبہ چننے کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسے شروع کیسے کیا جائے گا تو اس پر آنے والے وقت میں بات ہوگی مختصراً یہ کہ ای کامرس کاروبار کے لئے آپ یا تو اپنی ای کامرس ویب سائٹ بنائیں یا پھرکسی ای کامرس پلیٹ فارم پر اپنا سٹور بناکر کام شروع کرسکتی ہیں۔
نوٹ: کالم نگار ماہر تعلیم ، لائف مینٹور ، جے ایم ایچ اے کنسلٹینسی (پرائیوٹ) لمیٹڈ کی ڈائریکٹر ایڈمن و ایچ آر کے علاوہ رابطہ ہولڈنگ (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، رابطہ میڈیا سروسز (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور رابطہ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بھی ہیں۔
جے ایم ایچ اے کنسلٹنسی پرائیوٹ لمیٹڈ اس وقت سٹاک مارکیٹ میں سہولت فراہم کررہا ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں اکاونٹ کھلوانے لیکر چلانے اور اسے سکھانے کی خدمات ہم مہیا کررہے ہیں جس سے آپ فائدہ اٹھاکر مالی خودمختاری کا خواب پورا کرسکتی ہیں۔ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے ایک بار مشورہ ضرور کریں۔
معلومات اور اکاونٹ کھلوانے کے لئے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
https://wa.me/message/PRWU57KROEJVH1
Subscribe our Channel
https://www.youtube.com/@FinancialFreedomByJMHA