امریکہ چینی کمپنیوں کے ساتھ امتیازی سلوک ترک کرے ،چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے یکم مارچ کو یومیہ پریس بریفنگ میں امریکہ کی جانب سے چینی کاروں کی درآمدات کے خلاف اقدامات سے متعلق سوال کا جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں چینی کاروں کی مقبولیت کا انحصار نام نہاد غیر منصفانہ طریقوں پر نہیں بلکہ سخت مارکیٹ مقابلے کے بعد سامنے آنے والی تکنیکی جدت طرازی اور بہترین معیار پر ہے۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ اقتصادی اور تجارتی معاملات پر اس طرح کی سیاست صرف امریکی آٹو انڈسٹری کی ترقی میں رکاوٹ بنے گی۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ مارکیٹ اکانومی کے قوانین اور منصفانہ مسابقت کے اصول کا احترام کرے، قومی سلامتی کے تصور کو عام کرنا بند کرے، چینی کمپنیوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور انہیں دبانا بند کرے اور ایک کھلے، منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول کو برقرار رکھے۔