چینی صدر کا نوجوان رہنماوں پر شفاف سیاسی ماحول برقرار رکھنے پر زور
بیجنگ ()
2024 کے بہار سمسٹر میں سینٹرل پارٹی اسکول (نیشنل اکیڈمی آف گورننس) کے نوجوان اور درمیانی عمر کے رہنماوں کے لئے تربیتی کورس کا آغاز یکم مارچ کو سینٹرل پارٹی اسکول میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان رہنما پارٹی اور ملک کی ترقی میں نئی قوت ہیں، اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی تعمیر کے جانشین ہیں۔ نئے سفر کے دوران نوجوان رہنماوں کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور انہیں بہت کچھ کرنا ہے ۔ انہیں اپنے اصل مشن کو ذہن میں رکھنا ہوگا، ثابت قدمی سے کام کرنا ہوگا اور آگے بڑھنا ہوگا۔جمعہ کے روز
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ادھیڑ عمر اور نوجوان رہنماوں کو شعوری طور پر پارٹی کے اختراعی نظریات پر پختہ یقین رکھنا چاہئے، پارٹی کے ساتھ وفاداری اور ایمانداری کے مثالی پیروکار ہونا چاہیئے ،عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے بے لوث خدمات سرانجام دینی چاہیئے ، اپنی ذمہ داری کا بھر پور ادراک کرنا چاہیئے اور عمدہ سیاسی ماحول کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہیئے تاکہ ایک پارٹی ممبر کی حیثیت سے شفاف اور پاکیزہ سیاسی روایت کو برقرار رکھا جا سکے ۔