News Views Events

چینی صدر کی شیوک ڈوماش کو ہنگری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

0

 

 

بیجنگ ()

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے شیوک ڈوماش کو ہنگری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔جمعہ کے روز
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں چین اور ہنگری کے درمیان تعلقات نے اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان متواتر اعلیٰ سطح کے تبادلے، مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں تعاون اچھا رہا ہے۔رواں سال چین اور ہنگری کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے نئے اور اہم مواقع دستیاب ہیں۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ چین اور ہنگری کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں عوام کے درمیان روایتی دوستی کو جاری رکھنے، سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے صدر شیوک ڈوماش کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دیا جائے اور چین ہنگری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جایا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.