News Views Events

بہادر پولیس افسر اے ایس پی شہر بانو سعودی عرب میں شاہی مہمان بنیں گی

0

 پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی اور ان کے اہل خانہ کے شاہی مہمان کی حیثیت سے دورہ ریاض کا اہتمام کریں گے۔
یہ اقدام اے ایس پی کے ہیروئک اقدام کے بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچایا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بچانے والی پولیس آفیسر سیدہ شہربانو نقوی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہ بات اے ایس پی سید شہربانو کو اس وقت بتائی جب وہ اپنے اعزاز میں سعودی سفیر کی جانب سے سعودی سفارتخانے میں ملاقات کےلیے آئیں۔
سعودی سفیر نے نوجوان پولیس افسر کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ سعودی حکومت انہیں اور ان کے اہل خانہ کے دورہ سعودی عرب کے تمام اخراجات برداشت کرے گی اور وہ شاہی مہمان ہوں گے۔
سعودی سفیر نے ان کی بے غرض لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ ایک دن قبل آرمی چیف نے بھی اے ایس پی سے ملاقات میں انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا جب کہ آئی جی پولیس نے سفارش کی ہے کہ سیدہ شہربانو نقوی کو قائد اعظم میڈل دیاجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.