News Views Events

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی بین الاقوامی برادری کا مطالبہ ہے، چین

0

جنیوا(نیوزڈیسک)جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب سفیر چھن شو نے انسانی حقوق کونسل کے 95ویںاجلاس میں فلسطین اسرائیل صورتحال پر چین کے موقف کی وضاحت کی۔
چین کے نمائندے نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی ایک تاریخی انسانی تباہی کا شکار ہے جہاں فوری جنگ بندی بین الاقوامی برادری کا مطالبہ اور امن کی بحالی کے لئے سب سے بنیادی ضرورت ہے۔
چین نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں امدادی کارروائیوں کے لیے انسانی ہمدردی کے اداروں کو ضروری سہولتیں فراہم کرے اور عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری کردہ عبوری اقدامات کے حکم پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کرے۔
چینی نمائندے نے کہا کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے اور فلسطینی عوام کی جبری منتقلی اور فلسطینی علاقوں پر قبضے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل بین الاقوامی برادری کا عالمگیر اتفاق رائے اور فلسطین اسرائیل تنازعے کا پرامن حقیقت پسندانہ راستہ ہے جس کے لئے تمام ممالک کو انتھک کوششیں کرنی چاہئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.