عہد کرتا ہوں پاکستانیوں کی خدمت پوری لگن اور محنت سے کروں گا،چودھری سالک حسین
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما ونومنتخب رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ آج، جب میں اس پارلیمنٹ میں کھڑا ہوں، میں نہ صرف اپنے الفاظ بلکہ اپنے دل کی دھڑکن سے یہ عہد کرتا ہوں کہ پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمت پوری لگن اور محنت سے کروں گا۔
اپنے ایک بیان میں چودھری سالک حسین نے کہا کہ ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی اسی جذبے سے ممکن ہے۔یہ حلف ہر پاکستانی کی آواز ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ گجرات اور پاکستانیوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اللّٰہ میری نصرت اور مدد فرمائے ۔
اسمبلی میں قانون سازی کرتے ہوئے میرا واحد مقصد قوم کا معیار زندگی بلند کرنا اور ملک و ملت کو خودداری ، امن و سلامتی اور انصاف کے ساتھ برداشت پر مبنی معاشرے کی تشکیل کی جانب گامزن کرنا ہو گا۔
آج، جب میں اس پارلیمنٹ میں کھڑا ہوں، میں نہ صرف اپنے الفاظ بلکہ اپنے دل کی دھڑکن سے یہ عہد کرتا ہوں کہ پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمت پوری لگن اور محنت سے کروں گا۔ ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی اسی جذبے سے ممکن ہے۔یہ حلف ہر پاکستانی کی آواز ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ گجرات اور…
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) February 29, 2024