News Views Events

امریکہ عالمی ڈیٹا سیکیورٹی قوانین کی تشکیل کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے، چینی وزارت خارجہ

0

 

بیجنگ ()
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہےکہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو عام کیا ہے اور جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ چین نے بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کے لیے امریکی شہریوں کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی ہے۔ چین امریکی دعویٰ کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔جمعرات کے روز ۔
ترجمان نے واضح کیا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ ڈیٹا پرائیویسی اور سیکیورٹی کے تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے ، اور بیرونی ممالک میں فعال کمپنیوں اور افراد پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیٹا اور معلومات سے متعلق مقامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں ۔ چین نے ڈیٹا سیکیورٹی پر گلوبل انیشی ایٹو کی تجویز پیش کرنے میں پیش قدمی کی ہے۔ اگر امریکہ کو واقعی ڈیٹا تحفظ کی پرواہ ہے ، تو وہ عوامی طور پر چین کے اس اقدام کی حمایت کر سکتا ہے یا اسی طرح کے وعدے کر سکتا ہے.ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چین کو بدنام کرنا بند کرے، کھلے، منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول کو برقرار رکھے، عالمی ڈیٹا سیکیورٹی قوانین کی تشکیل کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے، اور عالمی ڈیٹا کے منظم اور آزادانہ بہاؤ کو فروغ دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.