News Views Events

وفاقی کابینہ میں کونسی وزارت کس کو ملے گی؟ تفصیلات جانئیے

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے وفاقی کابینہ کے لیے ناموں پر غور شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ عطاء اللہ تارڑ کو وفاقی حکومت کی ترجمانی بھی دی جائے گی۔
پارٹی قیادت نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ تارڑ کی نامزدگی کا فیصلہ کرلیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے سردار ایاز صادق مضبوط امیدوار جبکہ احسن اقبال کو پلاننگ کمیشن اور وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وفاق اور پنجاب دونوں میں کسی ایک جگہ اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔
طلال چوہدری کو سینیٹر بنا کر وفاقی کابینہ میں ذمہ داری دی جائے گی، خواجہ آصف کو بھی وفاقی کابینہ میں اہم ذمہ داری دی جائے گی جبکہ جام کمال کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
جعفر مندوخیل نے گورنرشپ کے بجائے سینیٹ کی رکنیت مانگ لی، اتحادیوں میں مسلم لیگ ق ،استحکام پاکستان پارٹی اور ایم کیو ایم کے وزراء کو بھی شامل کیا جائے گا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے عرفان صدیقی کے نام پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.