News Views Events

چین اور سیرالیون کے صدور کے درمیان ملاقات

0

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے سیرالیون کے صدر جولیس مادا بائیو نے ملاقات کی۔
نصف صدی قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور سیرالیون نے باہمی بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، اقتصادی اور سماجی ترقی کے شعبے میں موثر تعاون کیا ہے، بین الاقوامی امور میں قریبی ہم آہنگی برقرار رکھی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہری دوستی قائم کی ہے۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ صدر بائیو کے دورے سے چین اور سیرالیون کے تعلقات کی جامع اور گہری ترقی کو نئی قوت محرکہ ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون میں مزید کامیابیوں کو فروغ ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.