News Views Events

جاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا چوتھا دور شروع کر دیا

0

جاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کا چوتھا اخراج شروع کر دیا، اخراج کا حجم تقریباً 7,800 ٹن ہے ۔
یاد رہے کہ 13 اپریل 2021 کو جاپانی حکومت نے باضابطہ طور پر جوہری آلودہ پانی کو فلٹر اور ٹریٹ کرنے اور اسے سمندر میں خارج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جاپانی حکومت کی جانب سے فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ سے آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے فیصلے کے بعد عالمی برادری نے اس پر شدید تنقید اور مخالفت کی۔
بین الاقوامی شخصیات اور میڈیا نے جاپان کے رویے کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر سمندر میں پانی چھوڑنے کا اپنا فیصلہ واپس لے۔ 24 اگست 2023 کو جاپان نے بین الاقوامی برادری کی شدید مخالفت کے باوجود فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کا آغاز کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.