چین کی تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت کی مخالفت
بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس منعقد کی جس میں صحافی نے کچھ دن قبل امریکی محکمہ خارجہ کے تائیوان کو اسلحے کی فروخت کے لئے 75 ملین ڈالر کے منصوبے کی منظوری کے حوالے سے سوال کیا تو ترجمان ژو فینگ لین نے کہا کہ چین تائیوان کو کسی بھی شکل میں امریکی اسلحے کی فروخت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین اور امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں اور دیگر قواعد و ضوابط کی شقوں کی مکمل پاسداری کرے۔