نیروبی میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کا چھٹا اجلاس شروع ہو گیا
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کا چھٹا اجلاس شروع ہوا جس میں مختلف ممالک کے ہزاروں نمائندگان کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت عالمی ماحولیاتی گورننس پر تبادلہ خیال میں شریک ہوئے۔
رواں سال کی کانفرنس کا موضوع "موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی سے نمٹنے کے لئے مؤثر، جامع اور پائیدار کثیر الجہتی اقدام” ہے۔ یہ کانفرنس 26 فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گی جس میں اعلیٰ سطحی قیادت کے مکالمے، کثیر الجہتی مشاورت اور 30 سے زائد سرکاری تقریبات منعقد ہوں گی۔
چینی وفد موجودہ اسمبلی کے دوران کھون مینگ -مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک کے نفاذ پر کثیر الجہتی بات چیت بھی کرے گا۔ مندوبین نے چائنا میڈیا گروپ کو بتایا کہ چین کی شرکت نے عالمی ماحولیاتی نظم و نسق میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔