انسانی حقوق کے تحفظ میں دوہرے معیار کو مسترد کیا جائے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا پچپنواں اجلاس 26 فروری کو جنیوا میں شروع ہوا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنی افتتاحی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن و سلامتی کے حصول کے لیے انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ ضروری ہے اور غزہ کی پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔
انتونیو گوتریس نے اپنی تقریر میں کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ امن کی بنیاد ہے اور امن کا راستہ معاشی، سماجی، ثقافتی اور سیاسی حقوق سمیت تمام انسانی حقوق کے مکمل احترام اور دوہرے معیار کو مسترد کرنے سے شروع ہوتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ممالک بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے نقطہ نظر سے ہر قسم کے تشدد کی روک تھام اور خاتمے کے لئے اس سال منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کے "مستقبل کے سربراہ اجلاس” کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔
انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔