چین کے وزیر تجارت وانگ وین ٹاؤ کی ڈبلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات
چین کے وزیر تجارت وانگ وین ٹاؤ نے 25 فروری کو ابوظہبی میں تیرہویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس کے موقع پر ڈبلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل اینگوزی اوکونجو ایوالا سے ملاقات کی۔
وانگ وین ٹاؤ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اس اجلاس میں مزید عملی نتائج حاصل کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین تنازعات کے تصفیے کے طریقہ کار کے معمول کے آپریشن کی بحالی، زراعت پر مذاکرات کے لئے ورک پلان کی تشکیل، کم ترقی یافتہ ممالک اور خالص خوراک درآمد کرنے والے ترقی پذیر ممالک کے غذائی تحفظ کے مطالبات پر ردعمل اور ماہی گیری کی سبسڈی سے متعلق دوسرے مرحلے کے معاہدے کی تکمیل کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین ڈبلیو ٹی او کے قانونی فریم ورک میں سرمایہ کاری سہولت کاری کے معاہدے کی شمولیت اور وقت کے ساتھ کثیر الجہتی تجارتی قوانین کو آگے بڑھانے کی حمایت کرتا ہے۔