امریکہ کو مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہئے، چین
بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس کی۔اُن سے پوچھا گیا کہ معروف امریکی سیمی کنڈکٹر کمپنی این ویڈیا نے حال ہی میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں پہلی بار ہواوے کو اے آئی چپس جیسے کئی زمروں میں ایک بڑے حریف کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر امریکی حکومت چپ کی برآمدات پر پابندیوں میں اضافہ کرتی ہے تو اس سے این ویڈیا کی مسابقت کو مزید نقصان پہنچے گا۔