بین لاقوامی صورتحال کافی کشیدہ ہے، چینی وزیر خارجہ
بیجنگ ()
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بذریعہ ویڈیو لنک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی پچپنویں کانفرنس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی اور "اتفاق رائے کا حصول، اتحاد اور تعاون، اور مشترکہ طور پر عالمی انسانی حقوق کی صحت مند ترقی کے فروغ ” کے عنوان سے تقریر کی۔منگل کے روز
وانگ ای نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی صورتحال کافی کشیدہ ہے اور ایک کے بعد ایک بحران و تنازعات رونما ہو رہے جس سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کی گورننس کا خسارہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ عوام کی اہمیت کے اولین ہونے کو برقرار رکھا جائے، عوام کے مفادات کے تحفظ کو انسانی حقوق کے مقصد کا نقطہ آغاز اور آخری ہدف سمجھا جائے، اور عوام کی بقا اور ترقی کے حق کو فوری اور زیادہ نمایاں مقام پر رکھا جائے۔وانگ ای نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور انسانی حقوق کی آڑ میں ان کی ترقی کو روکنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کی ترقی کے آزادانہ انتخاب کا احترام ضروری ہے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے جیت جیت تعاون پر عمل کرنا اور مکالمے کی وکالت کرنا بھی ضروری ہے۔
وانگ ای نے مزید کہا کہ سی پی سی اور چینی حکومت نے ہمیشہ چینی عوام کی خوشحالی اور چینی قوم کی احیا کو اپنا غیر متزلزل ہدف سمجھا ہے ، چینیوں کے انسانی حقوق کے مقصد کی ترقی کو بہت زیادہ فروغ دیا ہے ، اور چین انسانی حقوق کی ترقی کی راہ پر گامزن ہے جو وقت کے رجحان اور چین کے اپنے قومی حالات کے مطابق ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے ، چین عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے اور اہم بین الاقوامی انسانی حقوق کنونشنز اور اعلانات کے سلسلے کے طے پانے کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین جدیدکاری کے ثمرات کو تمام لوگوں کے لئے زیادہ مساوی بنا رہا ہے ، انسانی حقوق کے تحفظ کے معیار کو مسلسل بڑھا رہا ہے ، اور دنیا کے انسانی حقوق کے "کاز” کی صحت مند ترقی میں اپنا حصہ ادا کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔